آئندہ ہفتے اچھی بارش کا امکان

   

نئی دہلی ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وسطی اور جنوبی ہندوستان میں آئندہ ہفتے سے بارش میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ طوفانی شکل کی تشکیل ہورہی ہے جو خلیج بنگال میں واقع ہونے کی توقع ہے اور اس سے مانسون کی پیشرفت میں مدد ملے گی ۔ آئی ایم ڈی ڈائرکٹر جنرل ایم مہاپاترا نے کہا کہ دباؤ میں کمی والے علاقہ سے خلیج بنگال میں تبدیلی بارش کا سبب بنے گی ۔یکم جون کو کیرالا میں مانسون کی آمد ہوئی اور یہ معمول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ۔