آئندہ 7 یوم سردی بچنے محکمہ صحت کا عوام کو مشورہ

   

حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) محکمہ صحت سے تلنگانہ عوام کیلئے آئندہ 7 یوم کیلئے ہیلت اڈوائزری میںکہا گیا کہ موسمی بخار اور صحت پر اثرات کے خدشات ہیں۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ ویلفیر کی اڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہونے لگا ہے اسی لئے عوام کو سردی سے محفوظ رہنا چاہئے ۔ عہدیداروں کے مطابق موسمی بیماریوں سے حفاظت کیلئے گرم رہنے کے علاوہ غذائی عادت و اطوار میں تبدیلی لانی چاہئے ۔ موسمی تبدیلی کے اثرات میں زکام ‘ نزلہ ‘ بخارکے علاوہ اعضاء شکنی کی شکایات ہوسکتی ہیں جس پر ڈاکٹرس سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اگر 5 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں یہ علامات ہیں تو انہیں فوری ڈاکٹرس سے رجوع ہوکر علاج کروانا چاہئے ۔ بیشتر افراد جو ان امراض کا شکار ہورہے ہیں وہ از خود ٹھیک ہورہے ہیں اور اندرون ایک ہفتہ یہ علامات ختم ہورہی ہیں لیکن بد احتیاطی مرض کو طویل کرسکتی ہے اسی لئے عوام کو آئندہ 7 یوم احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔3