آئین کے بنیادی ڈھانچہ کی حفاظت کریں : ممتابنرجی

   

کولکاتہ ء مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے بدھ کو لوگوں سے ہندوستانی آئین کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنے کے لئے ایک بار پھر عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف ،آزادی،برابری اور بھائی چارے کے اصولوں کی حفاظت اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔محترمہ بینرجی نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،‘‘آئیے ہم ایک بار پھر اس دن ہندوستان آئین کے بنیادی ڈھانچے اور خاص طورپراس کے وفاقی ڈھانچے کی حفاظت کرنے کا عہد کریں۔’’انہوں نے ٹویٹ کیا،‘‘آئیے ہم اپنے آئین میں موجود انصاف،آزاد ،برابری اور بھائی چارے کے اصولوں کی حفاظت اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں،جو ہمیں ہمارے حقوق فراہم کرتا ہے ۔’’اس دوران انہوں نے ان سبھی مجاہد آزادی اور جوانوں کو سلام کیا جن کی بہادری ،قربانی اور بے لوث فرائض ملک کی حفاظت کرتے ہیں اور ملک کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔وزیراعلی نے ان سبھی ملک کے عوام کو مبارکباد دی جو جمہوریت کے ستون ہیں۔