آئی ایس ایل کا 4 ستمبر کو آغاز

   

نئی دہلی 21جون (یو این آئی) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) 2026-27 سیزن کی شروعات 4 ستمبر کو ہوگی۔ اے آئی ایف ایف کا نام بدل کر فٹ بال فیڈریشن آف بھارت رکھنے کی تجویز بھی ہے ۔ اس سلسلہ میں نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کی وزارت کو ایک تجویز پیش کی جائے گی۔ فیڈریشن نے بتایا کہ 2026-27 سیزن کیلئے سالانہ کیلنڈر کو منظوری دی گئی ہے ۔

ہندوستانی خواتین نے نیشنز کپ جیتا
آکلینڈ، 21 جون (یو این آئی ) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اتوار کے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ کو ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ 2025-26 کے فائنل میچ میں 2-0 سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دنیا کی نویں نمبر کی ٹیم ہندوستان نے چار سال کے طویل وقفے کے بعد یہ باوقار خطاب دوبارہ جیتا ہے ۔