نئی دہلی: سروے ویسل پروجیکٹ کے دوسرے جہاز ’آئی این ایس نردیشک‘کو آج کو وشاکھاپٹنم میں وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ کی صدارت میں منعقدہ ایک تقریب میں بحریہ میں شامل کیا گیا۔بحریہ کے مطابق، ایسٹرن نیول کمانڈ کے سربراہ وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر نے میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) کولکاتہ میں زیر تعمیر سروے ویسل پروجیکٹ کے چار جہازوں میں سے دوسرے کو باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل کرنے کیلئے کمیشننگ تقریب کی میزبانی کی۔جہاز کو ہائیڈروگرافک سروے کرنے ، نیوی گیشن میں مدد کرنے اور میری ٹائم آپریشنز میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔