آئی فلو بیداری مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

   

پٹنہ: گورنمنٹ طبی کالج و ہاسپٹل،پٹنہ میں شعبہ علم الامراض کی طرف سے گزشتہ کئی دنوں چلنے والی سے آئی فلو بیداری مہم کی اختتامی تقریب کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر توحید کبریا صدر شعبہ علم الامراض و پرنسپل گورنمنٹ طبی کالج کی سرپرستی اورڈاکٹر محمد شمیم اختر اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی و رہنمائی میں کیا گیا۔ریلیز کے مطابق یہ بیداری مہم گزشتہ کئی دنوں سے پی جی سیمینار ہال کے علاوہ ہاسپٹل کے او پی ڈی احاطہ میں چل رہی تھی جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کے علاوہ کالج کے سبھی شعبہ جات کے یوجی و پی جی کے طلبأ و طالبات،اساتذہ اور ہاسپٹل کے جملہ کارکنان کو اس سے متعلق بہت ساری معلومات فراہم کی گی مثلا آئی فلو کسے کہتے ہیں؟اسکے اسباب کیا کیا ہیں؟ اس میں کس طرح کی علامات ملتی ہیں؟ اس کو پھیلنے سے روکنے کے لے کون کون سی تدابیر اور طریقے ہیں؟ عوام میں اس مرض سے متعلق کس طرح کی غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں؟ ان سب کے بارے میں جان کر سبھی لوگ بہت خوش ہوے ہیں۔