آئی پی ایل : ممبئی نے بنگلورو کو ہرایا

,

   

ابوظہبی : آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس نے آج رائل چیلنجرز بنگلورو کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی اور ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو ٹورنمنٹ میں 8 ویں جیت سے محروم رکھا ہے۔ زخمی روہت شرما کی جگہ کپتانی کررہے کیرن پولارڈ کی ممبئی ٹیم نے 19.1 اوورس میں 166/5 کے ساتھ جیت درج کرائی۔ آر سی بی نے 164/6 اسکور کئے تھے۔ سوریہ کمار یادو (79 رنز، 43 گیندیں) کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔