آبپاشی کیلئے سنگور ڈیم سے پانی کی اجرائی کا فیصلہ

   

میدک ۔10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس ہال میں ضلع میدک کے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کیساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں سال 2024-2023 کی یاسنگی فصلوں کیلئے ضلع کے منڈلس حویلی گھنپور۔کلچرم۔پاپناپیٹ اور میدک منڈل کی سیوار کے لئے کاشت کی بہتری کے لئے 12 جنوری کو سنگور ڈیم سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کے مطابق میدک، حویلی گھن پور، کولچارم اور پاپنا پیٹ منڈلوں کی 21,625 ایکڑ اراضی کو پانی کی سربراہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 12جنوری کو پانی سنگور سے چھوڑنے کے بعد میدک کے گھن پور ڈیم تک پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے اور سنگور سے آنے والا پانی اپریل کے مہینے تک 8 سے 10 قسطوں میں مذکورمنڈلس کی کاشت کو سیراب کیا جائیگا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر میدک ضلع اریگیشن مسٹر ایشیا ایگزیکیٹیو انجینئر سرینواس راؤ کے علاؤہ ڈپٹی ای ایز۔اسٹننٹ ایگزیکٹیو انجینئرس بھی موجود تھے۔