کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان میں ٹیکہ کاری مہم کا اگلا مرحلہ آج 21 جون سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کے تحت مرکزی حکومت 18 سال سے زیادہ عمر والوں کیلئے مفت میں ویکسین مہیا کرائے گی ۔ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سات جون کو اعلان کیا تھا کہ ریاستوں کو ٹیکہ ساز کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری نہیں کرنی ہوگی ۔ مرکزی حکومت 75 فیصد ویکسین کی خریداری کرے گی اور اس کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مفت میں تقسیم کرے گی۔