حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : آج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی ، زبان دانی اور انشا کے امتحانات تحریری صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ تمام مرکز شہر کے علاوہ تلنگانہ ، آندھرا ، کرناٹک ، اترپردیش ، میسور ، منھلی اور پڑوسی دیگر ریاستوں پر ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے 496 مراکز پر امتحان لیا جائے گا جس میں تقریبا 84752 طلباء وطالبات پرائمری اسکول سے لے کر ڈگری کالجس کے طلبہ شریک امتحان ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرس اور انجینئرس نے بھی اردو دانی امتحان دینے کا فارم داخل کیا ہے ۔ بلالحاظ مذہب و ملت سب ہی امیدوار امتحان میں شریک ہیں ۔ دفتر ٹرسٹ سے تمام مراکز کے صدور و معتمدین اور ٹیچر کو ہال ٹکٹس و امتحانی میٹریل روانہ کردیا گیا ۔ تمام مراکز پر اوقات امتحان سے 10 منٹ قبل تمام امیدوار پہنچ جائیں اگر کسی کو ہال ٹکٹس نہ ملا ہو تو ذمہ دار سے وہ سنٹر پر حاصل کرلیں ، کسی دشواری پر رابعہ بیگم سے سیل فون 8367043856 ۔ 24744180 (Ext.225) پر ربط کریں ۔