آدتیہ رائے کپور کی دیوادھون سے اگلے سال شادی

   

عاشقی 2 سے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والے آدتیہ رائے کپور اور ماڈل دیوا دھون کے ریلیشن کی خبریں سرخیوں میں ہے۔ دونوں کو کئی بار ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔ اب کہا جارہا ہے کہ دونوں رشتہ کو نام دینا چاہتے ہیں۔ آدتیہ نے کافی ودھ کرن میں پہلی بار اپنے رشتہ پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ دیویا اور وہ محض دوست ہیں۔ ہم دونوں کی ملاقات ایک فیشن شو میں ہوئی تھی، لیکن اب ایک ذرائع کے مطابق دونوں اپنے رشتہ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ خبر کے مطابق دونوں جلد سگائی کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد یہ جوڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ دیویا دھون ایک فیشن ڈیزائنر ہے ان کی پیدئش نیویارک میں ہوئی ہے۔ دیوا نے 14 سال کی عمر سے اپنے کیریر کی شروعات کی تھی۔ آدتیہ جلد سڑک 2 میں نظر آنے والے ہیں۔