نئی دہلی : جو لوگ پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو آدھار کے ساتھ لنک نہیں کراتے ہیں انہیں پین کے استعمال پرروک لگادی جائے گی اور اسے شروع کرنے کے لیے مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد ایک ہزار روپے ہوگا۔سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے مطابق انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 234 ایچ کے تحت ڈیوٹی کا تعین کرنے کے لیے انکم ٹیکس رولز، 1962 کی دفعات میں ترمیم کی گئی ہے ۔ پین کو آدھار سے جوڑنے کا 31مارچ آخری دن تھا ۔