آدھار سے مربوط ریلوے بکنگ پر 24 ٹکٹوں کی خریدی کی سہولت

   

دیگر افراد 12 ٹکٹ خرید سکتے ہیں، مسافرین کی سہولت کیلئے ماہانہ ٹکٹوں کی رعایت میں اضافہ
حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) انڈین ریلویز نے یوزر آئی ڈی سے آدھار لنک کرنے پر مسافرین کو 24 ٹرین ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔IRCTC ویب سائیٹ پر آدھار سے مربوط افراد ایک ماہ میں 24 ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ذریعہ خرید سکتے ہیں۔ انڈین ریلویز کے اعلان کے مطابق کہ آدھار سے غیر مربوط افراد صرف 12 ٹکٹ بک کرپائیں گے۔ انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن نے ابھی تک عوام کو ہر ماہ 6 ٹکٹ کی بکنگ کی اجازت دی تھی اور اگر اکاؤنٹ آدھار سے مربوط ہو تو 12 ٹکٹ بک کئے جاسکتے تھے۔ کارپوریشن نے اس سہولت میں مزید توسیع دیتے ہوئے آدھار سے مربوط افراد کو 24 ٹکٹ بک کرنے کی گنجائش فراہم کی ہے۔ ریلویز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسافرین کی سہولت کیلئے یہ فیصلہ کیا
گیا ہے۔ آدھار سے مربوط اور غیر مربوط دونوں مسافرین کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کی تعداد کو دگنا کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں زیادہ سفر کرنے والے افراد اور افراد خاندان کیلئے ایک ہی اکاؤنٹ سے ٹکٹ بک کرنے کے خواہشمندوں کو سہولت ہوگی۔ر