’آدھار کارڈ‘ تاریخ پیدائش کا سرکاری ثبوت نہیں:سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ ’آدھار کارڈ‘ تاریخ پیدائش کا سرکاری ثبوت نہیں ہے ۔جسٹس سنجے کرول اور اجل بھویان کی بنچ نے سروج اور دیگر کی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل تسلیم کرلی جس میں آدھار کارڈ میں درج تاریخ پیدائش کی بنیاد پر سڑک حادثے میں موت کے لئے انہیں دیئے جانے والے معاوضے کو کم کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل کے اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر متوفی کی عمر طے کرنے کے حکم کو برقرار رکھا۔