آرآرآر کے اداکار رے کی موت

   

حیدرآباد ۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم کامیاب ترین فلم آرآرآر میں ولن کے کردار میں نظر آنے والے آئرلینڈ کے اداکار رے اسٹیونسن کا انتقال ہوگیا ہے۔ اسٹیونسن صرف58 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اداکار کی ٹیم نے رے اسٹیونسن کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ رے اسٹیونسن کی موت نے فلم انڈسٹری کو صدمہ پہنچایا ہے۔ فلم آرآرآر کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے ٹویٹ کرکے اداکار کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔