آرامکوکا چین سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ معطل

   

سعودی عرب کی سرکاری آئیل کمپنی’آرامکو‘ نے چین کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے معاہدے کو معطل کردیا ہے۔معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کو 10 ارب ڈالر کی لاگت سے چین میں ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس بنانا تھا۔تاہم اب سعودی عرب کی آئیل کمپنی نے اس معاملے میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے، اس خبر سے متعلق آرامکو کمپنی نے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق فیصلے کے پیچھے مارکیٹ کی غیریقینی صورتحال ہے، ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں گراوٹ اور عالمی وبا کی انرجی ڈیمانڈ پر اثرات بھی معاہدے پر اثرانداز ہوئے ہیں۔