آرایس ایس پروگرام میں چاقو زنی کے ملزم کا گھر منہدم

   

جے پور: راجستھان میں بلڈوزر کی کارروائی دیکھی گئی، جہاں جے پور میں آر ایس ایس ارکان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نصیب چودھری کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ،( نصیب نام سے دھوکہ نہ کھائیں، نصیب کسی مسلم شخص کا نام نہیں ہے؛بلکہ غیر مسلم شخص کا نام ہے)۔ خبر کے مطابق اس کے گھر کو بلڈوزر سے زمین بوس کر دیا گیا۔ مندر میں ایک مذہبی پروگرام میں کچھ افراد کے حملے میں آر ایس ایس کے دس افراد زخمی ہو گئے تھے۔نصیب چودھری نے آرا یس ایس کے کھیر تقسیم پروگرام میں چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے بعد جے ڈی اے نے مندر کے قریب غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا نوٹس جاری کیا اور ملزم نصیب چودھری کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔ اتوار کو غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر کا استعمال کرکے تعمیرات کو مسمار کر دیا۔اڈیشنل پولیس کمشنر راشٹردیپ نے بتایا کہ ایک مندر میں جاگرن اور پرساد تقسیم کا پروگرام چل رہا تھا۔ مندر کے ساتھ ہی نصیب چودھری نامی شخص کا خاندان رہتا ہے، جس کا کچھ سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی ہے۔ وہ اور اس کا بیٹا مندر پہنچے اور کچھ لوگوں پر چاقو اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے دوران 6 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ ان تمام کو دواخانہ منتقل کرکے علاج کروایا گیا تھا ۔ نصیب چودھری کا سابقہ ریکارڈ بھی جرائم پر مبنی تھا ۔ پتہ چلاتھا کہ اس کا مکان بھی غیر قانونی تعمیر ہے ۔ اس پر متعلقہ حکام کے احکام حاصل کرتے ہوئے اس کے مکان کو منہدم کردیا گیا ۔