آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کی آج فاتحہ سیوم

   

حیدرآباد۔یکم۔مارچ(سیاست نیوز) ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مظہر الدین علی خان مرحوم ولد بشیرالدین علی خان مرحوم کی فاتحہ سیوم کا 2مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ میںاہتمام کیا جائے گا۔ مرحوم کی تجہیز و تکفین احاطہ بارگاہ شاہ خاموشؒ میں ان کی والدہ مرحومہ کے پہلو میں عمل میں آئی تھی اور فاتحہ سیوم بھی بعد نماز عصر بارگاہ کے احاطہ میں ہی مقرر ہے۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر عابد علی خان حمزہ اور ایک دختر شامل ہیں۔ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کا 27 فروری کو انتقال ہوا تھا اور اسی دن بعد نماز عشاء تجہیز و تکفین عمل میں لائی گئی تھی۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کے شاگرد ڈاکٹرس کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پسماندگان نے پرسہ دینے والوں اور اظہار تعزیت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاء کریں۔