آرمور میں اقلیتی نوجوانوں کو سبسیڈی پر قرض کی منظوری

   

آرمور۔/4 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں اقلیتی مالیتی کارپوریشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے 43 بے روزگار نوجوانوں کیلئے 80 فیصد سبسیڈی پر 43 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں آرمور اقلیتی قائدین ٹی آر ایس پارٹی سمیر احمد، عثمان علی حضرمی، ملک بابا، نعمت اللہ بابا، عبدالرحمن، محمد عبدالعظیم، شیخ بابو، عمران جابری، فضل الدین نے اپنی مشترکہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ریاستی حکومت نے اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سابق رکن پارلیمان کے کویتا کی نمائندگی پر آرمور حلقہ اسمبلی کے 43 بے روزگار نوجوانوں کو 43 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اقلیتی قائد سمیر احمد نے 43 افراد سے گذارش کی ہے کہ وہ ضلع اقلیتی مالیتی دفتر پر اسٹیٹمنٹ داخل کردیں اور رقمی منظوری چیک حاصل کریں۔ اس رقمی منظوری پر اقلیتی قائدین نے رکن پارلیمنٹ کے کویتا ، رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی پی یو سی چیرمین سے اظہار تشکر کیا۔