آرمور میں بتکماں ساڑیوں اور آسرا وظائف کی تقسیم

   


آرمور۔ 27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر جیون ریڈی کے ہاتھوں بتکماں ساڑیوں ، آسرا پنشن، سی ایم آر ایف چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ جیون ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے سی آر کی نگرانی میں گنگا جمنا تہذیب کا گہوارہ ہے۔ جس میں تمام طبقات کیلئے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام سے پوچھا کہ آپکو 6 سو روپئے پنشن دینے والا گجرات ماڈل چاہئے یا 2,016 روپئے اور تین ہزار سولہ روپئے دینے والا تلنگانہ ماڈل چاہئے۔ یہاں پر ہر ماہ 56 ہزار افراد کو آسرا پنشن کے تحت دو کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں۔ آرمور حلقہ اسمبلی میں مفت ڈیلیوری انجام دی جارہی ہے۔ جس سے غریب عوام مستفید ہورہی ہے۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے بتکماں ساڑیوں کے علاوہ آسرا وظائف اور 250 افراد میں سی ایم ریلیف فنڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ریاستی قائد ڈاکٹر مدھو شیکھر، چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، کونسلرس حلقہ اسمبلی کے مختلف مقامات کے قائدین موجود تھے۔