آرمور میں 27 جنوری کو تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

   

آرمور 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تحفظ ختم نبوت آرمور مولانا اکرام مفتاحی نے بتایا کہ شہر آرمور میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر نگرانی پہلی بار تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے پوسٹر کی رسم اجرائی بدست مفتی عظیم الدین (نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ) عمل میں لائی گئی۔ اس ورکشاپ کی صدارت مولانا عبد القوی (خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ) کریں گے ۔ یہ ورکشاپ 27جنوری کی عصر سے 28 جنوری عشاء تک مسجد شوکت الاسلام ( ٹیک کی مسجد ) آرمور میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ تمام شرکاء کیلئے طعام وقیام کا بھی انتظام کیا جائے گا۔اس موقع پر حافظ محمد عمران، مولانا محمد صدیق، اور دیگر معلمین مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور نے شرکت کی ۔
گلبرگہ میں آج جشن حضور غریب نوازؒ
گلبرگہ17جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ):جناب عبدالقیوم سالارجنگ کے بموجب زیر سرپرستی حضرت شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن، 6 رجب المرجب م 18جنوری 2024ء بروزجمعرات بوقت بعد نمازِ مغرب بمقام الجنید فنکشن ہال، بارگاہ شیخ دکن، گلبرگہ، جشن حضور غریب نوازعلیہ الرحمہ کا انعقاد عمل میں آئے گا،جس کی صدارت حضرت شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن) فرمائیں گے۔وابستگان سلسلہ کی جانب سے جشن غریب نواز(چھٹی شریف)فاتحہ خوانی اور نیاز شریف کا اہتما م کیا گیاہے۔بعد نمازِ مغرب محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔