آرمینیا میں تمام فوجی آلات تباہ : آذر بائیجان

   

باکو : آذربائیجان نے کہا کہ اس نے آرمینیا میں بالیسٹک میزائل سسٹم اور ایک راکٹ سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ ان سسٹمس کو شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ نگورونو کاراباخ کے متنازعہ علاقہ پر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہورہی ہے۔ اس کے جواب میں آرمینیا نے کہا کہ آذربائیجان کے شہری علاقوں میں حملے کے نام پر اس (آرمینیا) کے فوجی آلات پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ آرمینیا نے آذربائیجان کے الزامات کو مسترد کردیا۔