آرمی اسپتال نے سمعی آلات کے استعمال کی نئی تاریخ رقم کی

   

نئی دہلی: دہلی کینٹ میں آرمی اسپتال(آر اینڈ آر) میں کان، ناک اور گلا(ای این ٹی) کے شعبہ کے تحت گزشہ 18 مہینوں میں دونوں کانوں میں بیک وقت سمعی آلات کے استعمال کی 50 کارروائیاں انجام دی گئی ہیں، جس کے بعد یہ اسپتال ملک بھر میں ایسی متعدد کامیاب پیوند کاریوں کو انجام دینے والا واحد سرکاری اسپتال بن گیا ہے ۔کوکلیئر امپلانٹ ایک ایسا جدید ترین طبی آلہ ہے جو سماعت سے معذور مریضوں کو اس کے ذریعے سن کر مرکزی دھارے میں آنے کے قابل بناتا ہے ۔ آلات کی لاگت ہمیشہ سے ایک باعث تشویش بات رہی ہے ، جس کی بنا پر اس تک رسائی محدود ہو گئی ہے ۔ حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے زیادہ تر پروگرام میں بچوں کو صرف ایک کوکلیئر امپلانٹ ملتا ہے ۔ دونوں کانوں سے سننے کا فائدہ اس میں شامل لاگت سے کہیں زیادہ ہے اور مسلح افواج کی طبی خدمات کے اداروں کو جلد ہی اس بات کا احساس بھی ہوگیا تھا۔مارچ 2022 میں مسلح افواج میں سماعت سے محروم مریضوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ کی پالیسی پر نظر ثانی کی گئی اور بیک وقت دو طرفہ (دونوں کانوں میں) امپلانٹس کو شامل کیا گیا۔