آرمی رکروٹمنٹ رجسٹریشن کے لیے 3 ستمبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : (سیاست نیوز ) : اگنی پتھ اسکیم کے تحت انڈین آرمی رکروٹمنٹ ریالی کے لیے رجسٹریشن کرنے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 ستمبر ہے ۔ یہ ریالی 15 تا 31 اکٹوبر سری وینکٹیشورا ڈگری کالج گراونڈ سوریہ پیٹ (تلنگانہ ) پر منعقد کی جائے گی ۔ اگنی ویر جنرل ڈیوٹی ، اگنی ویر ٹکنیکل ، اگنی ویر کلرک / اسٹور کیپر ٹکنیکل ، اگنی ویر ٹریڈ سمین دسویں کامیاب اور گنی ویر ٹریڈ سمین آٹھویں کامیاب زمروں کے لیے جائیدادیں دستیاب ہیں ۔ یکم اکٹوبر کو 23 سال کی عمر تک کے امیدوار اس کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ وہ صرف ویب سائیٹ joinindianarmy.nic.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ ڈیفنس ونگ ، حیدرآباد کے ایک سینئیر عہدیدار نے یہ بات کہی ۔۔