آرمی ریکروٹمنٹ پالیسی کے خلاف گاندھی بھون میں کانگریس کی ایک روزہ ستیہ گرہ

   

سینئر قائدین کی شرکت، احتجاجی طلبہ پر فائرنگ کی مذمت
حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیو) آرمی ریکروٹمنٹ سے متعلق مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس پارٹی نے آج گاندھی بھون میں ایک روزہ ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔ پارٹی ہائی کمان نے ملک بھر میں ایک روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت پارٹی ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں ارکان اسمبلی اور سینئر قائدین نے حصہ لیا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ جگاریڈی، رکن اسمبلی سریدھر بابو ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ، انجن کمار یادو، وی ہنمنت راؤ، راملو نائیک، ڈاکٹر ملو روی، انیل کمار یادو، صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ، پروگرام عمل آوری کمیٹی کے صدرنشین مہیشور ریڈی، سابق وزیر ڈاکٹر جی چناریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اور دیگر قائدین نے ستیہ گرہ میں حصہ لیتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ قائدین نے کہا کہ بی جے پی حکومت طلباء اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ رکن اسمبلی سریدھر بابو نے کہا کہ احتجاجیوں پر پولیس فائرنگ افسوسناک ہے۔ انہوں نے فائرنگ میں ہلاک نوجوان راکیش کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کرنے والی فوج کے وقار کا تحفظ کرنا ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ اگنی پتھ اسکیم پر نوجوانوں کے اعتراضات کا مرکز کے پاس جواب نہیں ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں فوج میں کوئی تقررات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے 75 فیصد فوجیوں کی 4 برسوں میں سبکدوشی کے فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ گیتا ریڈی اور چنا ریڈی نے کہا کہ مرکزی اسکیم کے خلاف نوجوانوں کی ناراضگی