نئی دہلی: آرٹیکل 370 سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، لیکن اب اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن یعنی فیصلے پر از سر نو غور کرنے کی عرضی داخل کر دی گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ، جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی (ایم) قائدین کے ذریعہ یہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ سی پی ایم لیڈر یوسف تاریگامی نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ریویو پٹیشن داخل کرنے پر صلاح و مشورہ کر رہے ہیں اور آج اس سلسلے میں پیشقدمی کر دی گئی۔