آر ائی ایل دس ہزار کروڑ کا سہ ماہی منافع پیش کرنے والی پہلی خانگی کمپنی 

,

   

نئی دہلی۔ اپنے ایک سہ ماہی منافع کے طور پر دس ہزار کروڑ کی جانکاری دینے کے بعدریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ جمعرات کے روز ہندوستان کی پہلی خانگی شعبہ کی کمپنی بن گئی ‘ جس کو فارماسیٹکل‘ ریٹیل اور ٹیلی کام کے کاروبار میں بھاری منافع ہوا ہے جبکہ ریفائنری میں آمدنی کا تناسب گھٹا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ تین سے ٹیلی کام تک مبینہ طور پر 8.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے حساب سے نقد آمدنی 10,251کروڑ ہے اور تیسرے سہ ماہی جو 31ڈسمبر2018کو ختم ہوا ‘ اس میں فی شیئر 17.3روپئے تک پہنچ گیاتھا‘ جو پچھلے سال کے اقتصادی سال کے مقابلہ جس میں فی شیئر16روپئے تھا اور آمدنی کا تقابل 9420کروڑ تک سے زیاد ہ ہے۔

کسی بھی خانگی کا یہ سہ ماہی آمدنی ہے۔ ملک کی اپنی انڈین ائیل کارپوریشن جس نے جنوری مارچ2013میں یہ جانکاری دی تھی کہ اس کی نقد آمدنی 14,512.81کروڑ ہے وہ بھی دوڑ میں کافی پیچھے رہ گئی۔

ریلائنس انڈسٹریز نے اپنی آمدنی میں اکٹوبر ڈسمبر2018میں 56فیصد کے اضافہ کے ساتھ171,336کروڑ کی آمدنی دیکھی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گروٹ کے بعد رواتی کاروبار کی آمدنی میں کمی کے بعدکمپنی نے مزید ریٹیل اسٹورس شروع کئے اور اپنے جے ائی او موبائیل میں 28ملین نئے کسٹمرس کو جوڑا جو منافع کی اصل وجہہ مانا جارہا ہے۔

آر ائی ایل چیرمن اور مینجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے کہاکہ’’ ملک اور ہمارے گاہکوں کے وقار کو اونچا کرنے ہی ہمارے کوششیں کامیاب ہوئیں‘ ہمارے کمپنی ملک کے پہلا خانگی سکیٹر بنی ہے جس نے سہ ماہی آمدنی میں 10,000کروڑ کے میل کے پتھر کو پار کرلیا‘‘۔

امبانی نے بھی اس بات کو تصدیق کی کمپنی کی آمدنی کی وجہہ ریٹیل اسٹورس کا اضافہ اور جے ائی او پلیٹ فارم کا استحکام ہے۔

ان کا ریٹیل کا کاروبار جو 9907 اسٹورس اور 6400سے زائد شہروں اور ٹاؤنس پر پھیلا ہوا ہے کی آمدنی کو ٹیکس کی ادائی سے قبل 210فیصد تک کا اچھال ملا‘ اور آنے والے دنوں میں اس کی مزید دوکانیں کھولیں گی۔

گروپ کا ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جے ائی او نے بھی پچھلے سال 831کروڑ جو 65فیصد زائد کی کمائی کی تھی‘ جب ان کے 280.1ملین کسٹمرس سے ستمبر میں سال ختم ہونے تک کے سہ ماہی میں252.3ملین کسٹمرس تک پہنچ گئے۔