اکٹوبر5کے روز سالانہ دسہرہ تقریب کی افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ نے مساوی آبادی پالیسی کو لاگو کرنے پر زوردیاتھا۔
حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ام سربراہ اسدالدین اویسی نے یہ کہتے ہوئے کہ مانع حمل ادویات کا مسلمان زیادہ استعمال کرتے ہیں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت سے کہاکہ وہ ”پریشان نہ ہوں“ کیونکہ مسلمانوں کی آبادی میں ”کم ہورہی ہے“۔
اویسی کا یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں آیاہے جب کچھ دن قبل بھگوت نے موثر آبادی پالیسی کو یقینی بناتے ہوئے آبادی پر کنٹرول کی بات کہی تھی جوبوجھ نے بنے بلکہ اسکو وسائل کے طور پر استعمال کیاجاسکے۔ اویسی نے کہاکہ ”گھبراؤ مت۔ مسلمانوں کی آبادی بڑھی نہیں ہے۔ اس میں گرواٹ ائی ہے۔
کون سب سے زیادہ کنڈوم استعمال کرتے ہیں؟ وہ ہم ہیں۔ موہن بھگوات اس پر کچھ نہیں بولیں گے“۔