آر ایس ایس کے دفتر میں دھماکو اشیاء سے سنسنی

,

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں واقع آر ایس ایس کے دفتر میں دھماکو اشیاء کی موجودگی سے سنسنی دوڑ گئی تاہم پولیس نے دھماکو اشیاء کو ناکارہ بنادیا۔ آر ایس ایس آفس کے ملازم رام موہن نے ہفتہ کی رات دھماکو اشیاء کو دیکھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ آر ایس ایس کے دفتر ہنومان بجاریہ علاقہ کی رہائشی کالونی میں واقع متعلقہ ایس پی اشیت یادو نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا اور دھماکو اشیاء کو ناکارہ بنانے والی خصوصی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔ خصوصی ٹیم نے دھماکو شئے کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سنگھ کے آفس میں ایک پن بم پایا گیا جسے ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عمارت خالی تھی کیونکہ تمام پرچارک اندور گئے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔1