آر جی ایف کے ایس سی آر اے منسوخی پر کانگریس نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ اور کہاکہ ”بدنام اورمنتشر کیاجارہا ہے“۔

,

   

نئی دہلی۔ راجیو گاندھی فاونڈیشن کے غیرملکی تعاون(ریگولیشن) ایکٹ لائسنس کی منسوخی پر کانگریس نے حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ بھارت جوڑو یا ترا سے پیدا شدہ ہلچل کا یہ نتیجہ ہے۔

جنرل سکریٹری برائے انچارج آف کمیونکشن جئے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاکہ ”دیپاولی کی تعطیلات سے قبل وزرات داخلی امور حکومت ہند نے راجیو گاندھی فاونڈیشن (آر جی ایف) اور راجیو رگاندھی چیارٹبل ٹرسٹ(آر جی سی ٹی) دونو کے ایس سی آر اے رجسٹریشن کومنسوخ کردیاہے۔

وہ آر جی ایف اور آر جی سی ٹی پر پرانے الزامات دوبارہ لگارہے ہیں۔یہ بدنام کرنے اور روز مرہ کے عوام کو درپیش مسائل سے توجہہ ہٹانے کے لئے ہے“۔

گرتی معیشت‘ قیمتوں میں اضافہ‘ بے روزگاری میں تیزی کے ساتھ اضافہ اور روپئے کی قدر میں گروٹ کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی معاشی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”بھارت جوڑویاترا کو عوام کا شدید ردعمل مل رہا ہے۔

واضح طور پر لوگ نفرت او رتقسیم کی سیاست سے بدظن ہوگئے ہیں“۔ رمیش نے کہاکہ 1991میں راجیو گاندھی کے بے رحمانہ قتل کے بعد کیاگیاتھا جو دیگر اقوام اورہندوستانیوں کے درمیان دونوں کے لئے ”سدبھاؤنہ“ کی سونچ لے کر کھڑے تھے‘ جس سے ائی ٹی اورٹیلی کام کا استعمال کرتے ہوئے خواتین او رنوجوانوں کو خود مختار بنانے اور پنچایت‘ ضلع اور میونسپل سطح پر مقامی خود حکومت کے لئے امداد کے علاوہ جو آفات سماوی‘ سیلاب‘ قحط‘ تشد اور معذورہیں ان کی یہاں سے مدد کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے آغازسے ہی آر جے ایف ان خیالات کوپروان چڑھانے کے لئے ہندوستان کے مختلف حصوں میں ترقیاتی پروگراموں کو انجام دے رہا ہے۔

او ران ٹرسٹوں کے پروگرام سے لاکھوں افراد بشمول خواتین‘ بچے‘ معذورین مستفید ہوئے ہیں۔اور مزیدکہاکہ یہ مذکورہ آر جی سی ٹی شمالی ہندوستان میں غریب ترین علاقے برائے اترپردیش‘ ہریانہ‘ راجستھان میں اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ توجہہ مرکوز کرتے ہوئے سرگرم عمل ہے۔

رامیش نے کہاکہ مذکورہ ٹرسٹیں ہمیشہ فطری طور پر امداد ی اور تمام قوانین اورقواعدوں کے پابند رہے ہیں۔ ہر سال پابندی کے ساتھ اپنے اکاونٹس‘ اخراجات‘ ریٹرنس جمع کراتے ہوئے اپنے تمام پروگراموں کے متعلق متعلقہ اداروں کو باخبر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”موجودہ نظام کی نوعیت کو سمجھنے والا ہر شخص ایس سی آر اے رجسٹریشن کی منسوخی کا پس منظر آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے“۔

مذکورہ پارٹی نے کہاکہ آر جی ایف اور آر جی سی ٹی یقینا اس پرلگائے گئے تمام الزامات کوجواب دیگا اور جو کچھ مناسب ہو وہ قانونی کاروائی بھی کریگا۔ درایں اثناء کانگریس نے کہاکہ تین دن کے وقفہ کے بعد اس کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کا 27اکٹوبر سے دوبارہ آغاز سے باز نہیں رکھا جاسکے گا۔