آر ٹی سی بس کی ٹکر سے کمسن زخمی

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں ایک کمسن شدید زخمی ہوگیا ۔ پرانی حویلی علاقہ میں آر ٹی سی بس نے لاپرواہی سے کمسن بچہ کو روند ڈالا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ ماسٹر سید احمد حسین نقوی جو سید علی اکبر نقوی کا لڑکا ہے آر ٹی سی بس کی ٹکر سے زخمی ہوگیا ۔ یہ خوفناک منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوا اور اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا میں سنسنی پھیل گئی ۔ آر ٹی سی بس کے ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لڑکے کے والدین نے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس میرچوک نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ ب