آر ٹی سی کے 45 سال عمر مکمل کرنے والے ملازمین کی ٹیکہ اندازی

   

27 ہزار ملازمین کو 4 دن میں ٹیکہ دینے کی مہم ،وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد : ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بی اجئے کمار نے آر ٹی سی میں 45 سال مکمل کرنے والے ملازمین کو کورونا ٹیکہ دینے کے عمل کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی میں 27 ہزار ایسے ملازمین ہیں جن کی عمر 45 سے زیادہ ہیں۔ ملاپور (ناچارم) اربن ہیلت سنٹر میں آر ٹی سی انچارج ایم ڈی سنیل شرما کی موجودگی میں پہلا ٹیکہ دیا گیا۔ بعدازاں کئی ڈرائیورس اور کنڈاکٹرس کو ویکسین دیا گیا۔ ہر ڈپو میں 70 تا 80 افراد کو ٹیکہ دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئندہ چار دن میں تمام 27 ہزار ملازمین کو ٹیکہ دیئے جائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے آر ٹی سی کے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو جو 45 سال عمر مکمل کرچکے ہیں، انہیں لازمی طور پر ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا۔ بی اجئے کمار نے خیریت آباد ٹرانسپورٹ آفس سے گوگل میٹ کے ذریعہ ای ڈیز، ریجنل، ڈیویژنل اور ڈپو منیجرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ڈپو منیجر پر زور دیا کہ وہ تمام ملازمین کو ٹیکہ دینے کی مہم کی نگرانی کریں۔ آر ٹی سی میں سب سے پہلے انچارج ایم ڈی سنیل شرما نے کورونا ٹیکہ لیا اور ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ بلاجھجک ٹیکہ لیں۔ شکوک و شبہات میں ہرگز مبتلا نہ رہیں۔ بغیر کسی خوف کے ٹیکہ لیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 14 اپریل تک 45 سال مکمل کرنے والے تمام ملازمین کو ٹیکہ دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مختص کردہ نشانہ حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کو ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
’’پریکشا پہ چرچہ‘‘ سیاست ٹی وی پروگرام
حیدرآباد : سیاست ٹی وی کے کیریئر گائیڈنس میں اس ہفتہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ذہنی کیفیت کو مدنظر رکھ کر امتحان کی تیاری کے تعلق سے مقبول عام پروگرام ’’پریکشا پہ چرچہ‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا احاطہ کرتے ہوئے مرتب کیا ہے۔ پروگرام کے اینکر محمد منیر ہے۔ جناب ایم اے حمید نے جوابات دیئے ہیں۔ قارئین یہ خاص ایپی سوڈ آپ سیاست ٹی وی کیساتھ یوٹیوب چینل و سوشل میڈیا، فیس بک، انسٹاگرام پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔