آزاد ہندوستان میں پھانسی پر لٹکائی جانے والی پہلی خاتون۔ شبنم علی

,

   

امروہا۔ شبنم اور اس کے داشتہ سلیم کو سولی پر لٹکانے کا راستہ صاف ہوگیاہے‘ کیونکہ دونوں پر شبنم کی فیملی کے ساتھ لوگوں کے قتل کا الزام ہے۔ اب آزاد ہندوستان کی پہلی عورت کو پھانسی پر لٹکانے کی پوری تیاریاں کرلی جاچکی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو برقرار رکھنے سے قبل شبنم اور سلیم کو متعدد قتل کرنے کے جرم میں ایک سیشن کورٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ نے موت کی سزاسنائی تھی۔

صدر جمہوریہ کے پاس شبنم نے رحم کی ایک درخواست دائر کی تھی‘ جس کو اب مسترد کردیاگیاہے۔ اپنی ماں کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر شبنم علی کے بیٹے 12سالہ محمد تاج نے صدر جمہوریہ ہند سے اپنی ماں کے لئے رحم کی گوہار لگائی ہے۔

قبل ازیں شبنم کی دوست عثمان سیفی جس نے اس بچے کی پرورش کی ہے نے کہاکہ ”تاج اور اس کی ماں کی رام پور جیل میں ملاقات ہوئی ہے“۔ اگر آپ کو یاد ہوتو15اپریل 2008میں شبنم جو دوماہ کی حاملہ تھی او راس کا عاشق سلیم نے مذکورہ سابقہ خاندان کے تمام افراد کو اترپردیش کے ضلع امروہا میں صاف کردیاتھا۔

دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے۔ تاہم عورت کے گھر والے اس شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔

شبنم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کرنے سے قبل اپنی گھر والوں کو دوائیں ملاہوا دودھ پلادیاتھا۔ گھر کے ساتھ ممبران بشمول ایک 10ماہ کے بچے کے اس خوفناک رات میں موت کے گھات اتار دیاگیاتھا۔

ان متعدد قتلوں کا ردعمل ایساتھا کہ جن لوگوں نے اپنی بیٹیوں کانام شبنم رکھا تھا راتوں رات انہوں نے وہ نام تبدیل کردیا۔

درایں اثناء شبنم کے ماموں او رمامی نے عدالت کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اپنے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے ماموں نے کہاکہ ”جب یہ سانحہ پیش آیاتھا اس وقت ہم گھر پر نہیں تھے۔

جب ہم رات2بجے کے قریب پہنچے تو چاروں طرف خون تھا اور نعشیں کٹی پڑی تھیں۔ مذکورہ جرم ناقابل تصور تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پھانسی پر لٹکائے جانے کے بعد ہم شبنم کی نعش کو تسلیم نہیں کریں گے
سلیم اور شبنم کوپھانسی پون جلاد دیں گے
درایں اثناء پون جلاد جس نے پچھلے سال نربھیا معاملے میں چار ملزمین کو سولی پر لٹکایاتھا متھرا جیل میں شبنم اور سلیم کو بھی پھانسی پر لٹکائیں گے‘ جہاں پر ملک کا واحد مرکز ہے جس میں خواتین کو پھانسی دی جاتی ہے۔

پون نے کہاکہ انہیں متھرا جیل کا پھانسی دینے کے لئے معائنہ کرنے کا استفسار کیاگیاہے او روہ اب تک جس کی تاریخ مقرر نہیں ہے اس کے باوجود اس کام کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔