آسام : زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 102ہوگئی

   

گوہاٹی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے جورہاٹ اور گولاگھاٹ اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے ۔ کئی بیماروں کی حالت نازک ہونے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ سب سے زیادہ اموات گولاگھاٹ ضلع میں ہوئی ہیں گولاگھاٹ ڈپٹی کمشنر دھیرین ہزاریکا نے بتایا کہ ضلع گولاگھاٹ میں 59 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔