آسام میںبی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹراور بیوی بیرونی شہری قرار دیئے گئے

   

* آسام کے ضلع جورہاٹ میں بیرونی ٹریبونل نے بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف ) کے سب انسپکٹر مجیب الرحمن اور ان کی بیوی کو غیر ہندوستانی قرار دیا ہے۔ ٹریبونل نے گزشتہ سال ڈسمبر میں جاری کردہ یکطرفہ احکام میں ان دونوں کو خارجی قرار دیا تھا۔ مجیب الرحمن نے کہا کہ آسام پولیس کا سرحدی شعبہ ان کے خلاف خارجی ٹریبونل کو رپورٹ کی پیشکشی کیلئے ’شرابیوں کے بیانات اور فراہم کردہ تفصیلات‘ پر انحصار کیا ہے۔