کوہیما۔ آسام کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے یہاں راج بھون کے ڈاکٹر امکوگلبا اے او ہال میں ناگالینڈ کے 20ویں گورنر کے طورپر حلف لیا۔ انہیں ناگالینڈ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ راج بھون کے ذرائع کے مطابق آج گوہاٹی ہای کورٹ میں کوہیما بنچ کے جج ایس سرٹو نے ناگالینڈ کے وزیراعلی نیفیو ریو، نائب وزیراعلی وائی پیٹن، ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر شیرنگ لونگ کمیر، دیگر وزرا، ریاست اور مرکزی حکومت کے سینئر حکام اور دیگر معزز ہستیوں کی موجودگی میں پروفیسر مکھی کو عہدہ او ررازداری کا حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر پروفیسرمکھی نے ناگالینڈ کے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے فرائض اور آئینی ذمہ داریوں کے تئیں عہدبند رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھگوان کی مرضی ہے کہ انہیں اس خوبصورت ریاست کے لوگوں اور اس کی زندہ ثقافت سے واقف کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے ناگالینڈ کے لوگوں کے ساتھ اپنی محبت اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ناگالینڈ اپنی نسل میں تنوع کی عکاسی کرتا ہے اورثقافت، روایات اور مختلف ناگا قبائل کے ساتھ اس کی ایک الگ پہچان ہے ۔انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ناگالینڈ کو ہندستان کا ایک ثقافتی مرکز اور ایک پرکشش سیاحتی مقام کے لئے متحد ہوکرکام کریں۔ خیال رہے کہ پروفیسر مکھی نے ناگالینڈ کے گورنر کے طورپر آر این روی کی جگہ لی ہے ۔