آسٹریلیامیں غلط کرایہ لینے پر اوبر کو جرمانہ

   

سڈنی: آسٹریلیائی عدالت کا کہنا تھا کہ رائڈ شیئرنگ ایپ نے کرایہ کے معاملے میں صارفین کو گمراہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے اس کے لیے اوبر ٹیکنالوجیز پر 14ملین امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ایک آسٹریلوی عدالت نے بدھ کے روز امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبر ٹیکنالوجیز پر صارفین سے بعض سفر کے لیے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے اور اسے ادا نہ کرنے پر کینسی لیشن فیس لینے کی دھمکی دینے پر21 ملین آسٹریلوی ڈالر(14ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا۔حالانکہ مسابقت پر نگاہ رکھنے والے ملکی کمیشن نے اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی رائڈ شیئرنگ ایپ اوبیر کی آسٹریلوی کمپنی نے صارفین کو گمراہ کرکے آسٹریلیا کے صارف قانون توڑا تھا۔ اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس غلطی کے لیے آسٹریلوی عوام سے معذرت خواہ ہے اورآپ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی شکایتوں کے بعد ہم نے اپنے پلیٹ فارم پر مناسب ترامیم کر دی ہیں۔جج مائیکل ہف او برائن نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ اپنے اسمارٹ فون ایپ پر غلط اطلاعات فراہم کرکے اوبر نے غالباً یہ خیال کیا تھا کہ وہ سفر منسوخ کرنے کے حوالے سے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پرمجبور کردے گی اور مستقبل میں وہ رائڈ کو منسوخ کرنے سے گریز کریں گے۔