سڈنی: آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے نفرت پر مبنی جرائم کے تدارک کیلئے بنائے گئے قوانین میں ایک ترمیم کی ہے۔ اس کا مقصد بعض نسلی گروہوں کیلئے ریاستی تحفظ کو مزید بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔ ترمیم کے تحت دہشت گردی کے جرائم اور نازی سواستیکا جیسی نفرت انگیز علامتوں کی نمائش پر بھی لازمی قید کی سزائیں شامل کر لی گئی ہیں۔نفرت انگیز جرائم، جیسے کہ عوامی مقامات پر نازی سلیوٹ پر کم از کم بارہ ماہ کی سزا سنائی جا سکے گی۔ کچھ جرائم کیلئے ان سزاؤں کی حد بڑھا کر چھ سال بھی کر دی گئی ہے۔ ہیٹ کرائمز قانون کے تحت نسل، مذہب، معذوری، جنسی رجحان اور صنفی شناخت کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف طاقت یا تشدد کی دھمکی دینے پر پابندی شامل ہے۔