آسٹریلیا کو شکست ،ایشز 2-2 سے برابری پر ختم

   

اوول ۔16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ایشز سیریز کے پانچویں اورآخری میچ میں آسٹریلیا کو باآسانی 135 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہوا جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے 399 رنز کا ایک مشکل نشانہ مل گیا تھا۔ تجربہ کار بولر اسٹورٹ براڈ اور جیک لنچ نے فی کس 4 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے لئے نشانے کا حصول ناممکن بنا دیا۔ نشانے کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی مایوس کن تھا اور شاندار فام میں موجود بیٹسمین اسمتھ سمیت ابتدائی 4 وکٹیں 85 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد میتھیو ویڈ کے علاوہ دیگر کوئی وکٹ پر ٹھہرنے میں مکمل ناکام رہے۔اسٹیو اسمتھ دوسری اننگز میں صرف 23 رنز بنا کر براڈ کی وکٹ بنے تاہم ویڈ نے 117 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی اور نصف سنچری بھی نہ بناسکا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 399 رنز کے مقررہ ہدف کے حصول میں چوتھے دن 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 135 رنز کے واضح فرق سے گنوا بیٹھی تاہم دومیچوں میں کامیابی کی بدولت سیریز میں شکست سے بچ گئی۔ایشز کے پانچویں میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے نوجوان بولر جوفرا آرچرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد دوسرا میچ برابری پر ختم ہوا تھا تاہم تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے میچ جیت لیا تھا۔سیریز کا چوتھا میچ اسمتھ کی شان دار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا کے نام رہا تھا لیکن آخری میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ ناکام رہی اور سیریز جیتنے کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے۔اسمتھ نے سیریز میں 110 سے زائد اوسط سے مجموعی طور پر 774 رنز بنا کر سرفہرست رہے، بین اسٹوکس 441 رنز بنا دوسرے نمبر پر رہے۔ سیریز میں بہترین بولنگ کا پیٹ کمنز کی رہی جنہوں نے سب سے زیادہ 29 وکٹیں حاصل کیں جبکہ