آسٹریلین کھلاڑی ایشلی بارتی نے فرنچ اوپن سنگل ٹائٹل خطاب جیت لیا

   

سڈنی۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کا 46 سالہ انتظار اس وقت ختم ہوا جب 23 سالہ ویمنس کھلاڑی ایشلی بارتی نے اپنی حریف چیک نوجوان کھلاڑی مارکیٹا وانڈروسوا کو 6-1، 6-3 سے شکست دے کر ویمنس سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلین سوپر اسٹار فٹبالر اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’’ہاں تم نے کر دکھایا‘‘ ، اس کے علاوہ آسٹریلیا کی کئی نامور کھلاڑیوں نے بارتی کو اس جیت پر مبارکباد پیش کی۔ 2011ء میں یو ایس اوپن جیتنے والی آسٹریلین کھلاڑی سمنتا اسٹوسر کے بعد یہ پہلی آسٹریلین کھلاڑی ہے جس نے گرانڈ سلام اپنے نام کیا۔ اسٹوسر جو بارتی کی قریبی دوست بھی ہیں، انسٹاگرام پر بارتی کی بے حد تعریف کی ہے۔ آسٹریلین کوچ ڈارن کاہل جنہوں نے گزشتہ سال عالمی نمبرون سموتا ہالیپ کی فرنچ اوپن جیتنے میں مدد کی تھی، کہا کہ ’’سارا ملک تمہارے کارنامہ پر فخر کررہا ہے اور تم نے بہت بڑا کارنامہ کر دکھایا ہے‘‘۔