حیدرآباد31اکتوبر(یواین آئی) آصف آباد کی گریجن گرلزاسکول کی 30طالبات بیمار پڑگئیں۔ اسکول کی طالبات نے پیٹ میں درد اوراسہال کی شکایت کی جس کے بعد ان کو علاج کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔اسپتال میں ناکافی بستر کی وجہ سے ایک ایک بستر پردوطالبات کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔