آصف نگر میں تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) آصف نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقع میں عشق میں ناکامی کے نتیجہ میں ایک نوجوان نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 17 سالہ محمد خواجہ بندہ نواز ساکن فیل خانہ جو میڈیکل شاپ کا ملازم تھا کل رات دیر گئے اپنے مکان کے پڑوسی عمارت کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان گذشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ کسی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ناکامی کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔