آغا سید حسن 4 اگست سے مسلسل نظر بند

   

سری نگر، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انجمن شرعی شیعان جموں وکشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی 4 اگست سے مسلسل خانہ نظر بند ہیں جس کے باعث وہ وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں واقع تاریخی و مرکزی امام بارگاہ میں تاریخی عشرہ مجالس پڑھنے سے قاصر ہیں اور ان کی قیادت میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں پر بھی غیر یقینی صورتحال سایہ فگن ہے ۔انجمن شرعی شیعان کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ آغا حسن جو کہ ایک سینئر حریت لیڈر بھی ہیں، کی مسلسل خانہ نظربندی سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سالہاسال سے جاری روایتی و قدیم عشرہ مجالس کا سلسلہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘آغا صاحب 4 اگست سے مسلسل خانہ نظر بند ہیں۔