نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج کہا کہ قومی راجدھانی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔رائے نے آج یہاں کہا کہ کمیشن آن ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے گریپ -2 کو نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی جسے دہلی میں نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت دہلی ٹرانسپورٹ کارپویشن اور میٹرو کو فریکوئنسی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس سلسلے میں ڈی ٹی سی نے فریکوئنسی بڑھا دی ہے ، میٹرو نے 40 پھیرے بڑھا دیئے ہیں۔