آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی 39ویں کل ہند طبّی کانفرنس کا انعقاد

   

نئی دہلی : آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اُترپردیش) کے زیراہتمام 27 نومبر 2022 کو اُنتالیسویں کل ہند طبّی کانفرنس کا انعقاد لکھنؤ میں پروفیسر مشتاق احمد (سابق سربراہ یونانی چیئر، کیپ ٹاؤن یونیورسٹی، ساتھ افریقہ) کی صدارت میں ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اُترپردیش) کے صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز کے مطابق مذکورہ کانفرنس ہوٹل شیلٹرز، چار باغ، لکھنؤ میں صبح دس بجے سے شروع ہوگی اور اس کانفرنس میں ملک بھر سے یونانی ڈاکٹرز شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی سطح پر طب یونانی کی صورت حال خاص طور سے اترپردیش میں طب یونانی کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔