آنجہانی اداکار راج کپور کی دختر ریتو نندا دنیا سے چل بسیں۔

,

   

ممبئی: بالی ووڈسوپر اسٹار فلم اداکار، فلم ساز و پروڈیوسر آنجہانی راج کپور کی دختر و رشی کپور کی بہن ریتو نندا 71 سال کی عمر میں منگل کے روز دنیا سے چل بسیں۔ وہ کینسر سے متاثر تھیں۔ ریتو نندا، بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی دختر شویتا بچن کی ساس ہوتی ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر بلاگ میں لکھا کہ میری ”سمدھن“ ریتو نندا جو شویتا کی ساس ہوتی ہیں آج اچانک ہم سے دور چلی گئی ہیں۔“

ریتو نندا اداکار رشی کپور’رندھیر کپور او رراجیو کپور کی بہن ہوتی ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام نکھیل نندا ہے جو امیتابھ بچن کے داماد ہوتے ہیں۔ ریتو نندا اداکار ہ کرشمہ کپور، کرینہ کپوراور رنبیر کپور کی پھوپھی ہوتی ہیں۔ ان کی موت پر بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔