آنجہانی جونز کی بیوی بھی مسرور

   

کراچی ۔ کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈکوچ ڈین جونزکی اہلیہ بھی کراچی کنگز کے پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرنے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کراچی کنگزکو کامیابی پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈینو اگر آج ہوتے تو وہ کھلاڑیوںکی محنت دیکھ کر خوش ہوتے کیونکہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں بہت سخت محنت کی۔ آنجہانی کرکٹرکی اہلیہ نے محبتوں اور حمایت کرنے پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال،کوچ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اورکپتان کراچی کنگز عماد وسیم اور پاکستانی عوام کا خصوصی شکریہ بھی کیا۔