آندھراپردیش: تروپتی لاج میں خاتون کی مشتبہ موت، شوہر فرار

,

   

تروپتی: ایک 45سالہ خاتون جو اپنے شوہر کے ساتھ ہفتہ کے روز تروپتی مندر آئی تھی۔ اتوارکے روز وہ لاج میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔ جبکہ اس کاشوہر فرار بتایا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کا ایک کیس درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس جوڑے کی شناخت ایم چنتیا او رمروگن سے کی گئی ہے وہ چینائی کے متوطن ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز تروپتی مندر آئے او رمندر کے قریب ہی ایک لاج میں رہنے لگے۔ اتوار کے روز لاج کے اسٹاف نے ان کے کمرہ میں سے بدبو محسوس کی۔

اور دروازہ باہر مقفل تھا۔قفل توڑ کر اندر دیکھا گیا تو چنتیا کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ اور اس کی بدبو آرہی تھی۔ ہوٹل کی جانب سے شکایت کرنے پر تروپتی کے ایسٹ پولیس سب انسپکٹر عمران موقع واردات پر پہنچے۔ نعش کا پنچ نامہ کے بعد اسے بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ تروپتی پولیس کی ایک ٹیم نے چینائی ہوئی اور او ر ابھی راماپورم پولیس سے ملاقات کی اور مقتول کے گھر والوں سے پوچھ تاچھ میں تعاون کی خواہش کی۔

پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔