آندھراپردیش میں ہماری حکومت ہوگی

   

الیکشن کمیشن کی جانبداری کے خلاف جدوجہد جاری: چندرا بابو
حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں دوبارہ ہماری حکومت ( تلگودیشم حکومت ) ہوگی اور ریاست میں منعقدہ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی ۔ قومی صدر تلگودیشم پارٹی و کارگذار چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس بات کا ادعاء کیا اور بتایا کہ انتخابات میں استعمال کئے گئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے جدوجہد کرنے پر تلگودیشم پارٹی شکست کے خوف سے جدوجہد کرنے کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی انتہائی ناقص کارکردگی و جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کو ثابت کرنے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پانچ کروڑ روپئے فراہم کرنے پر بحیثیت رکن اسمبلی منتخب کروانے کی مارکٹ میں چرچے چل رہے ہیں ۔ اس صورتحال پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا صورتحال انتخابات کے موقع پر سابق میں کبھی نہیں پائی گئی ۔ لیکن اس مرتبہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ سیاست مکمل طور پر رقومات کے بل بوتے پر ہی چلتی ہے اور رقومات خرچ کرنے پر سیاست میں سب کچھ حاصل ہوجاتا ہے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی الیکشن کمیشن کے طرز عمل و جانبدارانہ رویہ پر اپنی اختلافات رائے کا اظہار کیا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تعلق سے انصاف کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ انتخابی نتائج کے تعلق سے ہرگز خوف زدہ یا مایوس نہ ہوں کیونکہ تلگودیشم پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور حکومت تشکیل دی جائے گی ۔