آندھراپردیش میں 3 اپریل سے دسویں کے امتحانات

   

حیدرآباد ۔30 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں دسویں جماعت کے سرکاری امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ 3 اپریل سے 18 اپریل تک امتحانات منعقد ہوں گے ۔ امتحان کا وقت صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.45 بجے رہے گا۔ شیڈول کے مطابق 3 اپریل فرسٹ لینگویج ، 6 اپریل سکنڈ لینگویج ، 8 اپریل انگلش، 10 اپریل میاتھس ، 13 اپریل سائنس ، 15 اپریل سوشیل اسٹڈیز، 17 اپریل کمپوزٹ کورس اور 18 اپریل کو ووکیشنل کورس کے امتحانات ہوں گے۔ر